سیاست سیاست

ممتا بنرجی گورنر کی میٹنگ شریک نہیں ہوں گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Jan-2020

کلکتہ  (یواین آئی)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مشغولیت کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ گورنر کی طلب کردہ آل پارٹی میٹنگ میں وہ شریک نہیں ہوں گی۔گورنر نے دو اہم بلوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے آل پارٹی میٹنگ طلب کی تھی۔وزیرا علی ممتا بنرجی نے کے دفتر نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کا پروگرام چوں کہ پہلے سے ہی طے شدہ ہیں اس لیے وہ مشغولیت کی وجہ سے راج بھون میں منعقد ہونے والی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گی۔گزشتہ سال جولائی میں گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی سے گورنر جگدیپ دھنکر اور حکومت کے درمیان تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔گورنر نے اسمبلی سے پاس دو بلوں پر صلاح و مشورہ کرنے کیلئے آل پارٹی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔گورنر ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے بار بار کوششوں کے باوجود ریاستی حکومت اور مغربی بنگال اسمبلی انتخاب نے ”مغربی بنگال انسداد موب لنچنگ“2010اور مغربی بنگال اسٹیٹ کمیشن فار شیڈول کاسٹ اینڈ شیڈول ٹرائب 2019سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper