سیاست سیاست

مودی حکومت روزگار مہیا کرانے میں ناکام : سندھیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

بھوپال، (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کو روزگار دلانے اور اقتصادی محاذ پر ناکام رہی ہے۔مسٹر سندھیا نے کل شام یہاں آل انڈیا کانگریس سیوادل کے قومی تربیتی کیمپ کے اختتام کے موقع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر سیوادل کے سربراہ لال جی دیسائی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔مسٹر سندھیا نے کہا کہ سیوادل نے ملک کی آزادی کی لڑائی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب سیوادل پر پھر سے ذمہ داری ہے کہ وہ کانگریس کی روایتی پالیسی ملک کے کونے کونے میں لے جائے۔ سیوادل کے کارکنوں نے انگریزوں سے بھی ہار نہیں مانی ہے۔ اس لئے اسے موجودہ چیلنجز کو قبول کرنا ہوگا اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا پڑے گا۔مسٹر سندھیا نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت اقتصادی محاذ پر مکمل طور ناکام ہے۔

About the author

Taasir Newspaper