سیاست سیاست

مکر سنکراتی کے موقع پر وزیراعلیٰ نے ریاستی عوام کو دی مبارکباد، دعوت میں ہوئے شریک

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

پٹنہ:مکر سنکراتی کے موقع پر جنتا دل یو کے ریاستی صدر وشسٹھ نارائن سنگھ کی جانب سے دہی چوڑا کی دعوت اہتمام کیا گیا۔ اس دعوت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار سمیت ریاست کے کئی سنیئر لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سے جب میڈیا نے انسانی زنجیر ،شہریت قانون اور این پی آر کے سلسلے میں سوال کیا تو انہوں نے انسانی زنجیر بنانے کے سوال پر تو جواب دیا ۔ لیکن شہریت قانون اور این پی آر کے سوال کو ٹال گئے۔ وزیراعلیٰ نے انسانی زنجیر کے سلسلے میں کہا کہ آج ماحولیات کو جس طرح نقصان پہنچایا جارہاہے وہ آنے والے دنوں میں ہماری زندگی کے لئے خطرہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جل جیون اور ہریالی پر انسانی زنجیر کا فائدہ آنے والے وقت میں بتایاجائے گا۔ وہیں جب ان سے شہریت قانون اور این پی آر کے سلسلے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ہر معاملے پر 19 جنوری کے بعد جواب دیں گے۔ آج مکر سنکرانتی کا موقع ہے۔ آج کا دن آپسی پیارو محبت اور خیر سگالی کا ہوتاہے۔ آج ان موضوعات پر بات چیت کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔

About the author

Taasir Newspaper