میں چیلنج کے لئے تیارہوں: روہت شرما

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-Jan-2020

نئی دہلی،( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستان کے اسٹار بلے باز روہت شرما کا خیال ہے کہ میزبان ٹیم کا بہترین بولنگ حملہ نیوزی لینڈ کو کرکٹ کھیلنے کے لئے سب سے مشکل مقامات میں سے ایک بناتا ہے، لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے دورے کے چیلنج کے لئے تیار ہیں۔اوپنر کے طور پر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں روہت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ڈبل سنچری سمیت تین سنچری لگائی ہے۔ اور فروری میں ویلنگٹن اور کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دو ٹیسٹ میں انہیں نیل ویگنر، میٹ ہنری، ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی جیسے تیز گیند بازوں کا سامنا کرنا ہوگا۔روہت نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کھیلنے کے لئے آسان ممالک میں سے ایک نہیں ہے۔پچھلی بار ہمیں ٹیسٹ سیریز میں شکست (0-1) کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ہم نے سخت ٹکر دی تھی۔لیکن ہمارا موجودہ بولنگ حملہ اس وقت کے مقابلے میں بالکل مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ چیلنج ہوگا، نئی گیند کے گیند بازوں کا سامنا کرنا اور ان گیند بازوں کے خلاف کھیلنا جو درمیان کے اوورز میں آئیں گے۔روہت کو معلوم ہے کہ ہندوستان کے باہر گیند زیادہ سوئنگ اور سیم لے سکتی ہے لیکن گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اچھی تبدیلی رہی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالات میں نئی گیند کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوتا۔بھارت کے باہر یہ زیادہ مشکل ہے۔لیکن ہم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلے اور میں نے ہندوستان میں کبھی گیند کو اتنا سوئنگ ہوتے ہوئے نہیں دیکھا جتنا گیند پونے (دوسرے ٹیسٹ میں) میں سوئنگ ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے (جنوبی افریقہ نے) جو ابتدائی اوور پھینکے، اس وقت پچ میں نمی تھی اور اس وجہ سے انہیں کافی مدد ملی۔