نشہ کی حالت میںہنگامہ آرائی کرتے جرائم پیشہ مکند کمار گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Jan-2020

بلیا؍بیگوسرائے،(بی کے گلشن)، بلیا سب ڈویزن حلقہ کے تحت ڈنڈاری تھانہ حلقہ کے کٹرمالا چوک نشے کی حالت میں شاطر جرائم پیشہ کے ذریعہ ایک چائے کی دوکان پر ہنگامہ آرائی کر پیشہ ور جرائم پیشہ مکند کمار کو مقامی پولس نے دیسی کٹا اور کھوکھا کے ساتھ جائے وقوع پر سے ہی شہریوں کے ذریعہ دی گئی اطلاع پر گرفتار کرلیا گیاہے۔ اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ڈنڈاری تھانہ کے صدر راگھویندر کمار نے بتایاکہ گرفتار جرئم پیشہ اور اس کے خاندان کے دیگر ممبران کا پرانا مجرمانہ تاریخ رہی ہے۔ گرفتار جرائم پیشہ کے والد نوین کمار سنگھ اور چچا اوم پرکاش عرف منشی قتل معاملے میں 2011 سے ہی عمر قید کی سزا بیگوسرائے جیل میں کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ منگل کو تقریباً شام کے 4بجے تھانہ حلقہ کے تحت کٹر مالا چوک واقع ایک چائے کی دوکان پر گرفتار جرائم پیشہ مکند کمار عرف ملٹن سنگھ نشہ کی حالت میں دھت ہوکر پہنچا تھا۔ جہاں چائے دوکاندار اور دیگر گراہکوں کے ساتھ گالی گلوج کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس کے بعد ڈنڈاری تھانہ پولس کو اطلاع دی گئی ۔ اطلاع ملتے ہی ڈنڈاری تھانہ صدر اور سیپ کے جوانوں کے ساتھ پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا۔ جس کے پاس سے ایک دیسی پستول اور ایک کھوکھا بھی برآمد کیا ہے۔ انہوں ںے بتایاکہ سال 2011 میں ڈنڈاری بلاک کے بھاجپا منڈل صدر رام چندر سنگھ کے بیٹا سنتوش کمار کا قتل ان کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ اور کئی دیگر معاملوں میں بھی اس کا سابقہ رکارڈ قتل، رنگداری میں مجرمانہ تاریخ رہی ہے۔ گرفتار جرائم پیشہ کی میڈیکل جانچ بھی کرائی گئی۔ جس میں شراب کے نشے کا جز بھی پایا گیاہے۔ راگھویندر کمار نے بتایاکہ قتل کے معاملے میں بھی والد نوین کمار سنگھ اور چچا اوم پرکاش عرف منشی کے ذریعہ قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ گرفتار ملٹن سنگھ کے خلاف ڈنڈاری تھانہ میں کٹر مالا گاؤں باشندہ کنہیا کمار سنگھ کی درخواست پر ایف آئی آر نمبر 01/20 درج کر اسے عدالتی حراست میں بیگوسرائے جیل بھیج دیا ہے۔