پدم بھوشن کے لئے منتخب ہونے کے بعد ہاریں سندھو

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 31-Jan-2020

حیدرآباد، (یو این آئی ) ملک کے تیسرے سب سے باوقار شہری اعزاز پدم بھوشن کے لئے منتخب ہوئیں اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پی بی ایل ) کے پانچویں سیزن میں بھی جاری رہا اور انہیں مشیل لی کے ہاتھوں یک طرفہ انداز میں 8-15، 9-15 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نارتھ ایسٹرن واریرز کی مشیل لی نے جی ایم باليوگي انڈور اسٹیڈیم کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد ہنٹرز کی اسٹار کھلاڑی سندھو کو شکست دے کر انہیں اس سیزن کی پہلی شکست برداشت کرنے پر مجبور کر دیا۔ مشیل نے پہلے لمحے سے ہی سندھو پر دباؤ بنایا۔ پہلے گیم کا پہلا پوائنٹس ان کے ہی حصے میں آیا تھا اور وہ بریک میں بھی برتری کے ساتھ گئیں۔ بریک کے بعد سندھو نے واپسی کی کوششیں جاری رکھیں جو ناکام رہیں۔سندھو نے ایک وقت اسکور 7-10 کر لیا۔ یہاں سے مشیل نے مسلسل تین پوائنٹس لے کر اسکور 13-7 کیا۔ سندھو نے ایک پوائنٹس لیا اور مشیل باقی کے پوائنٹس لے کر گیم جیت گئیں۔ دوسرے گیم کے آغاز میں اسکور 1-1 سے برابر تھا۔ سندھو 3-1 سے آگے بھی نکلیں لیکن پھر 5-7 سے پیچھے ہو گئیں۔ مشیل بریک میں 8-5 کے اسکور کے ساتھ گئیں۔ بریک کے بعد لوٹ کر سندھو صرف دو پوائنٹس ہی لے سکیں۔سندھو سے پہلے حیدرآباد کی ایک اور امید سوربھ ورما کو بھی شکست ملی۔ سوربھ کا میچ دن کا دوسرا میچ تھا۔ مردوں کے سنگلز زمرے کے اس میچ میں سوربھ کے سامنے نارتھ ایسٹرن کے تانونگساک سونسومبونسک تھے۔ حیدرآباد نے اس میچ کو ٹرمپ میچ بنایا تھا۔ سوربھ اگرچہ اپنی ٹیم کی امیدوں پر کھرا نہیں اتر سکے اور 14-15، 14-15 سے ہار گئے۔پہلے گیم کے شروع میں اسکور 2-2 سے برابر تھا لیکن تانونگساک نے بریک میں 14-8 کے اسکور کے ساتھ گئے۔ سوربھ نے بریک کے بعد غضب کی جدوجہد دکھائی اور مسلسل پوائنٹس لئے لیکن وہ ایک پوائنٹس سے پیچھے رہ گئے۔ دوسرے گیم میں بھی سوربھ نے اور سخت کھیل کھیلا۔ اسکور 3-3 سے برابر تھا۔ اس بار سوربھ نے بریک تک اسکور 8-7 کر لیا اور بریک کے بعد اسکور 9-9 ہو گیا۔