ریاست

پولس کو ملی بڑی کامیابی ، 5 شاطر جرائم پیشہ گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

سمستی پور (فیروز عالم)ایس پی وکاس ورمن نے پریس کانفرنس کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ سنگین معاملات میں ملوث فرار ملزمان کو گرفتاری کو لیکر ایک ٹیم تشکیل دے کر ایس ڈرائیو مہم کے ذریعے 5 شاطر جرائم پیشہ کو گرفتار کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 06 جنوری کو ہلئ اوپی تھانہ حلقہ کے تحت ڈیہیا پل کے قریب ریشی کمار مڑ گاؤں،تھانہ جنداہا،ویشالی سے نامعلوم جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار کا ڈر دیکھا کر انکی پیشن بائیک،سمسنگ کمپنی کے موبائل، پرس وغیرہ لوٹ لیا گیا تھا،اس ضمن میں تاج پور ہلئ اوپی تھانہ میں ایک معاملہ بھی درج کروایا گیا تھا،اس کے بعد تشکیلی ٹیم نے جگہ جگہ چھاپے ماری کرتے ہوئے سائنسی تکنیک کے ذریعہ اس معاملے کا پردہ فاش کرتے ہوئے صرف چھ دن میں اس معاملے میں ملوث پروین کمار ولد سوکھ دیو رائے،ساکن رائے پور بزرگ تھانہ سرائے رنجن،سورج کمار عرف گولو ولد سنجے رائے، ساکن شاہ پور اونڈی تھانہ پٹوری،سروج کمار ولد منوج کمار رائے،شیوراما تھانہ پٹوری،رگھوویر رائے ولد بالیشور رائے،انورودھ کمار ولد مسافر رائے ،ساکن چک جلال تھانہ تاج پور ہلئ سمستی پور ، کو دو موٹر سائیکل،پانچ موبائل،ایک پسٹل دو گولی کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا،انہوں نے کہا کہ وہیں ودیاپتی نگر کی پولیس نے کئی معاملے میں فرار چل رہے مجرم جگن ناتھ رائے ولد رام لولین رائے،ساکن شیر پور دیگرا تھانہ ودیاپتی نگر،کو گرفتار کیا وہیں دلسنگھ سرائے و وبھوتی پور پولیس کے ذریعہ مشترکہ طور پر کی گئی چھاپے ماری میں فراری مجرم پرشانت رائے ولد رامبلی رائے ساکن محمد پور شکرا تھانہ وبھوتی پور کو گرفتار کیا گیا ہے،ایس پی نے کہا کہ ایس ڈرائیو مہم میں تقریباً 50 شاطر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور1908.9 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے،اس تشکیلی ٹیم میں شامل تھانہ انچارج ہلئ ،و ہلئ اوپی کے پولیس افسران راج کمار پاسوان،اودھیش کمار یادو،پروین کمار سکسینا،وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper