پٹرول پمپ اور رسوئی گیس ڈیلرس ایسوسی ایشن کی ڈی ایم سے ملاقات

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 21-Jan-2020

ویشالی، (شرافت خان) ضلع مجسٹریٹ ویشالی اودیتاسنگھ نے اپنے دفتر میں سب ڈویزنل عام شکایت افسر کے دفتر سے سکنڈ اپیل میں دعوے کی سنوائی کی۔ اپیل میں آئے معاملے اندرا آواس اور بجلی محکمہ کے ذریعہ کنکشن کرنے سے متعلق تھا۔ انہوں نے دونوں دعوے پر سنوائی کی۔ آج پٹرول پمپ اور رسوئی گیس ڈیلرس ایسو سی ایشن کے نمائندوں کے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات پٹرول پمپ اور گیس ڈیلر کی حفاظت پر اپنی بات رکھی۔ ضلع مجسٹریٹ نے ڈیلرس کی حفاظت کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے ایسو سی ایشن کو اس سلسلے میں درخواست دینے کی اپیل کی تاکہ ان کے مطالبات پر غور وخوض ہوسکے۔