پچھیا ہوا کے سبب ٹھنڈ میں اضافہ ،معمولات زندگی متاثر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-Jan-2020

پٹنہ،  (اسٹاف رپورٹر) راجدھانی پٹنہ سمیت پوری ریاست میں پچھیا ہوا کے سبب سرد لہر کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ کنکنی بھری ٹھنڈ سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسم ابر آلود اور کہیں کہیں بوندا باندی کی وجہ سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔سڑک ، ٹرین اور فضائی خدمات پر بھی اس کا اثر پڑا ہے۔ کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ فضائی خدمات کو بھی کئی جگہوں پر منسوخ کرنا پڑا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اپنی اپنی سطح سے بچوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے موسم کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پٹنہ ضلع انتظامیہ نے بھی سبھی اسکولوں کو 8 جنوری تک بند کردیا ہے۔ موسم ابر آلود رہنے کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں جزوی گراوٹ درج کی گئی ہے لیکن کم از کم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان بنا رہا۔ دھوپ نکلنے سے دن میں تھوڑی راحت بھی رہی لیکن شام ڈھلتے ہی لوگوں کو سردی کا ستم جھیلنا پڑا۔ ماہر موسمیات کے مطابق اگلے تین چار دنوں سے موسم صاف ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔ پٹنہ سمیت ریاست کے کئی حصوں میں بادل چھائے رہیں گے۔8 اور 9 جنوری کو معمولی بارش کے امکانات ہیں۔ پچھوا ہوا کے سبب پٹنہ میں زیادہ سے زیادہ 10 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلی۔ ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ ابھی تین چار دنوں تک ریاست کے کئی حصوں میں بادل چھائے رہیں گے۔لیکن 10 جنوری کو موسم صاف ہوگا۔ اس کے باوجود درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس کی گڑاوٹ رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ریاست میں موسم ابرآلود رہیںگے ۔