پی ڈبلو ڈی گیسٹ ہاؤس میں ایس ڈی ایم نے ذمہ داران مدارس کے ساتھ میٹنگ کی

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 23-Jan-2020

دیوبند:(دانیال خان)جی ٹی روڑ پر واقع پی ڈبلو ڈی گیسٹ ہاؤس میںایس ڈی ایم راکیش کمار ،سی او چوب سنگھ اور کوتوالی انچارج یگھ دت شرما کی موجودگی میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں اساتذہ دارالعلوم زکریاکے علاوہ علاقہ کے تمام مدارس کے ذمہ داران و مہتمم حضرات نے شرکت کی۔ جس میں یوم جمہوریہ کے پیش نظر اور دفع 144نافذ ہونے کے سبب طلبہ کے ذریعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں کوئی بھی احتجاجی مظاہرہ نہ ہونے دینے،طلبہ کی توجہ صرف تعلیم پر رکھنے کے ساتھ طلبہ کی ہر چھوٹی بڑی سرگریوں پر نظر رکھنے کو کہا گیا ساتھ ہی انہیں یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ اگر طلبہ ،کسی تنظیم یا انجمن کو میمورنڈم دینا ہے تو انہیں اطلاع کر دیں ،باقاعدہ اہل افسر کو بھیج کر میمورنڈم لیا جائیگا۔میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ایم راکیش کمارنے کہا کہ شر پسند عناصر ماحول بگاڑنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن ہمیں ہر حال میں شہر کے امن و امان کو برقار رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کا تعاون بھی کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ پوری طرح عوام کے تحفظ کیلئے ہے ساتھ ہی شر پسند عناصر کے منصوبوں کو کچلنا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ ضلع میں دفع 144نافذ ہے اگرکسی بھی فرد نے احکامات کی خلاف ورزی کی تو اسکے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طرح کی افواہوں میں نہ آئیں ،افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کا کام کریں اور جزبات میں آکر بھیڑ کا حصہ نہ بنیں تاکہ شرپسند عناصر اپنے منصوبوں میں کامیاب نہ ہو سکے اور علاقہ میں امن و امان برقرار رہے ۔میٹنگ میں دارالعلوم فاروقیہ سے مولانا نور الہدی قاسمی بستوی،جامعہ دار الصالحات سے ڈاکٹر محمد طاہر ،مدرسہ معراج العلوم سے محمد ابراہیم ،مرکز العلوم سے محمد ثاقب،جامعہ امام انور شاہ سے مولانا ابو طلحہ ،دارالعلوم اشرفیہ سے عبدالماجد،جامعہ معہدتہ البنات سے محمد اطہر ،معہد العلمی الاسلامی سے محمد شعیب ،مدرسہ ابن ام مقتوم سے مولانا قاسمی،دارالعلوم النصرا سے محمد ارشد ،دارالعلوم نسواں سے نذیف احمد،جامعۃ الہامیہ للبنات سے عرشی بیگ اور دارالعلوم قیومیہ سے ناظم قاسمی وغیرہ موجود تھے ۔