دسترخوان

چکن لائٹ بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 29-Jan-2020

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

اجزاء

 چکن 1کلو

 ثابت سرخ مرچ 6-8عدد

 ہری مرچ 3-4عدد

سفید زیرہ 1چائے کا چمچہ

 سوکھا دھنیا 1چائے کا چمچہ

 چائنیز نمک 1چائے کا چمچہ

 کالی مرچ 6-8عدد

سویا سوس 2کھانے کے چمچے

 سرکہ 2کھانے کے چمچے

 چلی ساس 1کھانے کا چمچہ

 نمک حسب ذائقہ

 ہرا دھنیا حسب ضرورت

 گھی حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

چکن کو دھو کر کٹ لگا لیں۔ثابت سرخ مرچ کالی مرچ سوکھا دھنیا سفید زیرہ ان سب کو گرائنڈر میں موٹاموٹا پیس لیں۔

ہری مرچوں کو بھی پیس لیں اب تمام مصالحہ جات کو چکن پر لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

اب ایک کڑاہی لیں اس میں مصالحہ لگا چکن ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔

جب چکن کا تمام پانی خشک ہو جائے تو اس میں گھی ڈال دیں اور چکن کو پندرہ سے بیس منٹ تک بھونیں جب چکن گل جائے تو ڈھکن لگا کر دس منٹ تک دم پر رکھ دیں۔

سرونگ ڈش میں نکال کر ہرادھنیا چھڑک دیں اور فنگر چپس کے ساتھ گرما گرم شروع کریں۔

About the author

Taasir Newspaper