چھتیس گڑھ میں قرعہ اندازی سے 402 عازمین حج کا انتخاب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Jan-2020

چھتیس گڑھ/رائے پور(پریس ریلیز)چھتیس گڑھ ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ حج 2020 کیلئے ریاست سے جانے والے حاضی کے تشکیل کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد آج نیا ریسٹ ہائوس سول لائن رائے پور میں منعقد کیا گیا۔حج گارڈلائنس کے مطابق ریاست کو حاصل کل 469 حج سیٹ میں سے 63 ریزرو کٹیگری کی چار خواتین وتھ آئوٹ مہرم کٹیگری کے امیدواروں کی سیٹیں گھٹا کر 402 حج سیٹوں کیلئے قرعہ اندازی کیا گیا ۔باقی 439 سبھی حج درخواست دہندوں کو قرعہ اندازی کے ذریعہ سے ویٹنگ لیسٹ میں رکھا گیا ۔سبھی اضلاع میں تشکیل درخواست دہندہ کی فہرست سائع کی گئی ہے۔قرعہ اندازی کا ریزلٹ حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inپر بھی دستیاب ہے۔ قرعہ اندازی کا عمل شروع ہونے پر ایک کے بعد ایک کوہر نمبر اسکرین پر دیکھاکر تشکیل درخواست دہندوں کے کوہر نمبرس کا اعلان کیا گیا۔مہمانوں کے ذریعہ سبھی تشکیل ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ریاست کی خوشحالی اور ترقی کی دعاء کرنے کی اپیل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھی تشکیل شدہ تمام حج مسافروں کو مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کو سفر حج اسانی کے ساتھ ادا کرنے کی دعاء کی۔اور سبھی سے ریاست کی خوشحالی اور ترقی کیلئے حج سفر کے دوران دعاء کرنے کی اپیل کی۔مہمانوں کے ذریعہ تشکیل حج مسافروں کا پھول مالا سے استقبال کیا گیا۔حج کمیٹی کے سکریٹری ساجد میمن کے ذریعہ قرعہ اندازی کا عمل کی مکمل تفصیلی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حج 2020 کیلئے ریاست کو کل 1-908 درخواست موصول ہوئے ہیں ۔جس میں کل 473 مرد اور 435 خواتین درخواست دہندہ ہے۔ ریاست کو اس سال 100فیصد آن لائن درخواست حاصل ہواہے۔جو ریاست حج کمیٹی کی خاص دستیابی ہے۔قرعہ اندازی کا افتتاح چھتیس گڑھ ریاستی وقف بورڈ کے صدر سلام رضوی اور گریش دیوانگن کی موجود گی میں ہوا۔اس موقع پر شیو ٹھاکر ، اجے ساہو، سننی اگروال، شمیم اختر ، امتیاز حیدر، محمد ریاض ، نعمان اکرم ، محمد طاہرسمیت حج کمیٹی کے ممبر محمد اسلم خان ، سکریٹری ساجد میمن، ممبر محترمہ نا جو صیدیقی ، امتیاز انصاری، سعید رجا چھوہان ، مولانا ظہیر الدین رضوی، مولانا اصغر مہدی، مسٹر محمد سلیم خان ، محمد قمرالزماںفریدی، ریاست کے تمام اضلاع سے آئے حج امیدوار اور مسلم سماج کے لوگ کثیر تعداد میں موجود رہے۔ گریش دیوانگن نے کہا کہ ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک بار حج سفر کو ضرور جائے۔ جنہوں نے دل میں ارادہ کر لیا ہے او ر جن کا بلاوہ ہے وہ حج کیلئے ضرور روانہ ہونگے۔ریاستی حکومت حج کمیٹی کے ذریعہ حج مسافروں کو اعلیٰ سطحی خدمات دینے کیلئے کوشاں ہے۔ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ دی جا رہی سہولیات کا ہی نتیجہ ہے کہ ریاست سے اس سال جدید تکنیک کا استعمال کرتےہوئے آزمین حج نے آن لائن درخواست جمع کی ہے۔آن لائن درخواست جمع کرنے سے دیگر ریاستوں میں جہاں اس سال حاصل ہونے والی درخواستوں میں کمی آئی ہے وہی چھتیس گڑھ میں اس سال گذستہ سال کے مقابلے درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔رائے پور میں حج ہائوس کی تعمیر کا کام میں تیزی لائی جائےگی۔ رائے پور سے ہی عازمین حج کے پرواس کا انتظام کیا جائے گا۔اس موقع پر آئے مند وبین نے پوری صفافیت کے ساتھ لوٹری سسٹم کو انجام دینے کیلئے کمیٹی کے سبھی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کمیٹی کے قاری اشفاق انجم خطیب و ایمام جمع مسجد ہلوائی لین ، قاری ڈاکٹر محمد عمران اشرفی خطیب و ایمام بیرن بزار مسجد ،مولانا رفعت علی سابق ممبر حج تربیتی کمیٹی اور مظہر علی خاں بھی موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت حج کمیٹی کے رکن مولانا ظہیر الدین رضوی نے کی۔