کانگریس ضلع صدراندو سنہا نے عوامی مسائل کو لے کر ضلع کے وارڈ نمبر 24 کا دورہ کیا

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 25-Jan-2020

پورنیہ،(سونو)آج مورخہ 24 جنوری 2020 کو کانگریس ضلع صدر محترمہ اندو سنہا نے عوامی مسائل کو لے کر ضلع کے وارڈ نمبر 24 کا دورہ کیا۔ اور لوگوں سے مل کر ان کے مسائل کو نشان زد کیا۔ اس وارڈ میں زیادہ تر علاقوں میں سڑک ، اسکول کے سامنے اور گھروں کے سامنے کچڑوں کا انبار دکھا۔ جس میں دور سے ہی بدبو آنے لگی۔ پوچھنے پر پتہ چلا کہ یہاں نہ تو ان نالیوں میں نگر نگم کے تحت کچڑا اٹھانے والے آتے ہیں اور نہ ہی وارڈ کمشنر نے کبھی اس کی خبر لی ہے۔ شہر کی سب سے پرانی گنگا دارجلنگ سڑک کے نزدیک کچڑوں کاانبار لگا ہوا ہے۔ اور شہر کے بیچ وبیچ کا یہ علاقہ گندگی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے بنا دکھائی دیتا ہے۔ عوام میں بھیانک غصہ ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارش کے وقت گلیاں پوکھر میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ اور ان سے ابرنے کے لئے لوک خود کے پیسوں سے مٹی اور اینٹوں کا انتظام کرتے ہیں اور مین روڈ تک جوڑنے کا کام کرتے ہیں اسٹریٹ لائٹ کی بھی یہی حالت ہے۔ تقریباً سبھی پول پر اسٹریٹ لائٹ ندارد تھے۔ ان سبھی مسائل کو دیکھتے ہوئے محترمہ اندو سنہا نے ضلع مجسٹریٹ اور نگر نگم میں یہ مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر بلا تاخیر اسٹریٹ لائٹ مہیا کروانا ، سڑکوں کی پختہ کاری اور نالہ کا مناسب انتظام اور صاف صفائی کا مناسب مینجمنٹ کیاجائے۔ ورنہ سڑکوں پر تحریک چلائی جائے گی۔ اس بابت کانگریس کے پون ساہ ، سونل سنگھ، منیش سنگھ موجودرہے۔