ہندستان ہندوستان

کنال اگروال ہوڑہ کے نئے پولیس آف کمشنر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Jan-2020

ہوڑہ (محمد نعیم) بروز بدھ کو پولیس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق آئی پی ایس سطح پر کئی تبادلے ہوئے جن میں ودھان نگر کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس ہیڈکوارٹر کے کنال اگروال کو ہوڑہ کے کمشنر بنایا گیا ہے جبکہ موجودہ کمشنر گورو شرما کو ڈی آئی جی، ای بی کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ ڈی آئی جی ریلوے کے عہدے پر رہے شیش رام جھنجھریا کو ڈی آئی جی ایس ٹی ایف کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ رپیندر ناتھ بنرجی کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر سے ودھان نگر کا جوائنٹ سی پی ہیڈ کوارٹر بنایا گیا ہے۔ پارول کش جین کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوما داس مترا کو ڈی آئی جی، ای بی سے ڈی آئی جی ریلوے کا عہدہ دیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper