گئو سیوا سدبھائونا یاترا کا دوسرا اختتامی تقریب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Jan-2020

نئی دہلی(پریس ریلیز) 24 جون 2017 کو لیہ لداخ سے شروع ہونے والے گئو سیوا پدیاترا اندریش کمار جی کی ہاتھوں سے شروع کی گئی۔ پہلے مرحلے میں یہ سفر لیہ سے شروع ہوا ،اور 28ستمبر 2018کو کنیا کماری پہنچا۔ جہاں 50 ندیوں کا پانی تریویدی میں پیش کیا گیا۔ پدیاترا کا دوسرا مرحلہ کنیا کماری سے 15 نومبر 2018کو شروع ہوا اور 03جنوری 2020کو جموں (ما ویشنو دیوی ) میں منعقد کیا گیا۔ ان باتوں کی معلومات مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنو ینر گریش جویال نے دیا ۔ گریش جویال نے بتایا کہ اس سفر کی خصوصیت یہ ہے کہ کل فاصلہ 14000 کلومیٹر رہا۔ دورانیہ – 30 مہینے 10 دن۔ ریاست 24۔ضلع – 250 تقریبا۔ شہر – تقریبا 1000۔گاؤں – قریب1 لاکھ نے گاؤں کو چھو لیا۔زبان – 12 بڑی لسانی ریاستیں۔ندیوں – تقریبا 50۔رابطہ – ایک کروڑ افراد۔گریش جویا ل نے مزید بتایا کہ اس دوسرے مرحلہ کی اختتامی تقریب مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر کی صدارت میں کٹرہ جموں میں پنچ مندر احاطہ میں 03جنوری 2020بروز جمعہ کو تین بجے شام منعقد کیا جارہاہے۔ جس کے منعقد کنندہ نذیر میر ، گلشن اور منظور بھڈانہ ہیں۔ گر یش جویال نے تمام اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ اس اختتامی تقریب میں ز یادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہو ئے گائے کے تئیں ملک میں محبت امن اور بھائی چارہ کا ماحول قائم کرنے میں بھر پورمدد کریں۔ اور نذیر میر نے تمام صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ اس میں خود بھی شریک ہوں اور اپنے نائبین کیمرہ مین اور رپورٹرس کو بھیج کر ملک کے ایک ایک فرد تک گئو ماتا کا یہ پیغام پہنچا نے میں ہماری مدد کریں۔ تاکہ ملک کو گنگا جمنی تہذیب اور امن کا گہوارہ بنانے میں بھر پور مدد کی جا سکے۔