ریاست

گاڑی ڈرائیوروں کی صحت اور آنکھ کی جانچ کی گئی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

مدھوبنی (کریم اللہ)، 31 واں قومی سڑک تحفظ ہفتہ کے تحت سوموار کو ضلع سڑک کمیٹی کے ذریعہ مقامی بس اسٹینڈ میں کیمپ منعقد کر گاڑی ڈرائیوروں کے صحت اور آنکھ کی جانچ کی گئی۔ ساتھ ہی موجود سبھی ڈرائیوروں کو فائر بریگیڈ مشین کے استعمال کی ٹریننگ دی گئی۔ کیمپ میں کل 114 ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے ضلع ٹرانسپورٹ افسر نے کہا کہ گاڑی ڈروائیوروں کی آنکھ اور صحت جانچ ہونا سڑک تحفظ کے پیش نظر بے حد ضروری ہے۔ گاڑی کے ساتھ ساتھ گاڑی ڈرائیوروںکا فٹ رہنا ضروری ہے۔ تبھی حادثات کو روکا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایاکہ آج چلنے والی گاڑی پالوشن جانچ سنٹر کے ساتھ شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر گاڑیوں کا آن اسپارٹ آلودگی جانچ کیا گیا۔ اب ضلع میں 28 سے زیادہ گاڑی آلودگی جانچ کا کام سنٹر میں چل رہاہے۔ موقع پر موجود پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر اوما شنکر ٹھاکر نے کہا کہ بھاڑی گاڑی کے ڈرائیور کی صحت جانچ اور آنکھ جانچ ایک قابل تعریف قدم ہے۔ ایسوسی ایشن اس طرح کوشاں ہے کہ زیادہ سے زیادہ گاڑی ڈرائیور کو اس کیمپ سے فائدہ حاصل ہوسکے۔

About the author

Taasir Newspaper