گلزارباغ پکری برانواں میں غیر معینہ احتجاج جاری

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 30-Jan-2020

نوادہ (محمد سلطان اختر ) ضلع نوادہ کے تحت پکری برانواں بلاک کے گلزارباغ محلہ میں غیرمعینہ احتجا ج کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام کا چھٹا دن ہے، یہ انقلابی فکری گروپ کے تحت جاری ہے ، آج بہوجن کرانتی مورچہ کی آواز پر لوگوں نے ہڑتال کو کامیاب بنایا،اس پروگرام میں انقلابی فکری گروپ کے تمام ممبران اور پکری برما کے رہائشی کے مشترکہ رائے مشورہ سے چل رہا ہے، اس پروگرام کے روحِ رواں طیب اصغر نے آئین ہند کی افادیت اور اس کالے قانون کا کھل کر باتیں رکھی، اس آئین میں ترمیم بالکل نہیں چاہیئے نوجوانوں کی بھر پور حوصلے افزائی کی،اس احتجاجی مظا ہر ے کو شاداب خان اور مولانا نوشاد عادل اور تارا خاتون کی انتھک کو ششوں کا نتیجہ ہے کہ ہمیشہ یہ پنڈال آباد رہتا ہے، انقلا بی فکری گروپ کے سربراہ مولانا آزاد،دور سے ہی صحیح پوری چوکس نظر رکھے ہوئے ہیں، مرحلہ وار کے اعتبار سے لوگوں کی حاضری ہوتی رہتی ہے،جس میں صبح 8 بجے سے خواتین شام 00:8بجے تک رہتی ہیں ، پھر 2:30 بجے سے 3:00بجے تک وسط میں اپنی ضرور یات کیلئے وقفہ کرتی ہیں اور پھر شام8بجے تک مرد اور خواتین ٹھہرتی ہیں، اس طرح سے یہ احتجاج کالے قانون کے خلاف ہے ۔ کالا قانون جو بالکل بھی پسند نہیں ہے، یہ تفرقہ بازی کرنے والا قانون ہے، ایک ایسا قانون ہے جو ملک کے لوگوں میں تفر یق اور امتیازی سلوک پیدا کرتا ہے۔ جو پسند نہیں کرتے۔ اس موقع پر موجود لوگوں میں شادا ب خان اور تارا خاتون اور ماسٹر خورشید،ماسٹر اعظم ،ماسٹر کمال سیوے، نے پورجوش خطاب کیا ، مولانا نوشاد عادل، ٹن ٹن جی مالے رہنما ، اجیت مہتا کامریڈ رہنما ، تارا خاتون ، شاداب خان ، مولانا شمشیر قاسمی ، نے خطا ب کیا۔ اس موقع پر ماسٹر شمیم،حافظ صدام، سرور، لادلی بانو،غزالا، روبی، افسانہ، سروری،سونم، شبنم ، شا ہین، خوا تین،مرد اور نوجوان سیکڑوں کی تعداد میں موجود تھیں۔