ہارڈ کور انعامی نکسلی سبودھ شرما کو پولیس نے گرفتار کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Jan-2020

بہار شریف(محمد دانش) نالندہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نالندہ ضلع کے اسلام پور تھانہ حلقہ میں چھاپہ ماری کر ایک انعامی ہارڈ کور نکسلی کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ نالندہ اے ایس پی ستیہ پرکاش مشرا کی صدارت میں جہان آباد پولیس اور ایس ایس پی کے ساتھ مشترکہ چھاپہ ماری کے دوران ہارڈ کور نکسلی سبودھ شرما کو گرفتار کر لیا ہے ۔اے ایس پی ستیہ پرکاش مشرا کی مانیں تو ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد جہان آباد پولیس اور نالندہ پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپہ ماری کرہارڈکور نکسلی کو گرفتار کرنے میں کوتاہی نہیں کی۔ بتایا جاتا ہے کہ نکسلی مہینوں سے کرایہ کے مکان میں چھپ کر رہ رہاتھا۔ جب پڑوسیوں کو اُسکے ہارڈ کور نکسلی ہونے کی بھنک ملی تو لوگ حیران رہ گئے۔ جب پولیس نے مذکورہ گاؤں میں چھاپہ ماری کی تو پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی جب ہارڈ کور نکلسی کو پولیس نے گرفتار کیا تو پورے گاؤں میں لوگوں کا بھیڑ جمع ہو گیا۔ گرفتار نکسلی سبودھ شرما کے خلاف گیا، نالندہ ، جہان آباد سمیت کئی ضلعوں میں لوٹ، قتل، اغوا جسے کئی سنگین معاملے درج ہیں ۔