کھیل

ہندوستان کی شکست پرشعیب اخترنے مذاق اڑایا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Jan-2020

لاہور ،( آئی این ایس انڈیا ) راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہوررہے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے ممبئی ون ڈے میچ میں ہندوستان کو جس طرح سے کراری شکست پرمجبور کیا وہ حیرانی والا ہے۔آسٹریلیا نے منگل کی رات کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے۔میچ میں آسٹریلیا ٹیم نے زور دار مظاہرہ کیا۔آسٹریلیائی گیندبازوںنے پہلے تو ٹیم انڈیا کو 49.1 اوورز میں 255 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد اوپنر جوڑی- ڈیوڈ وارنر (ناٹ آئوٹ 128) اور کپتان ایرون فنچ (ناٹ آئوٹ 110) کی شراکت کی بدولت بغیر وکٹ کھوئے ہدفت کو حاصل کر لیا۔شعیب نے کہاکہ ہندوستان کے لئے یہ آئینہ دکھانے والا میچ رہا۔آسٹریلیا نے ہندوستانی گیند بازوں کو مذاق بنا دیا۔اگر آسٹریلیائی ٹیم دوبارہ ٹاس جیتتی ہے تو یہ پھر سے ہوگا۔اختر نے کہاکہ یہ بڑا دن تھا جو یہ فیصلہ کرنے والا تھا کہ ان دونوں میں سے بہتر ٹیم کون ہے۔حیرانی والی بات یہ رہی کہ ہندوستان کو شرمندہ ہونا پڑا۔اس کے گیند بازوں نے انتہائی رنز لٹائے اور ہاتھ کھڑے کر دئیے۔وہ ایک وکٹ بھی نہیں لے سکے۔ہندوستان کے لئے یہ آئینہ دکھانے والا میچ رہا۔آسٹریلیائی ٹیم نے ہندوستانی بولنگ کو مذاق بنا دیا۔اگر آسٹریلیا دوبارہ ٹاس جیتتا ہے تو یہ دوبارہ ہو گا۔ انتہائی شرمناک ہوگا اگر ہندوستان 0-3 سے ہارے۔ہندوستان کا اعتماد بہترین ٹیم کے اعتماد کے قریب بھی نہیں تھا۔مجھے یہ حیرانی والی بات لگی۔اختر اس کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کے نمبر -4 پر بلے بازی کرنے کے فیصلے سے خوش نہیں نظر آئے۔ انہوں نے کہاکہ کوہلی میچ کے 28 ویں اوور میں بلے بازی کرنے نہیں آ سکتے۔ان کو اوپر بیٹنگ کرنی ہوگی۔اختر نے کہا کہ ہندوستان کے لئے واپسی کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔ہندوستان کو کافی جارحیت کے ساتھ واپسی کرنی ہوگی، اگر وہ ایسا نہیں کر پائے تو دوبارہ ہاریںگے ۔اگلے ون ڈے میں زیادہ جارحانہ ٹیم دیکھنا چاہتا ہوں۔

About the author

Taasir Newspaper