یوم دختر کے موقع پر پنک ریلی کو ڈی ایم نے دکھائی ہری جھنڈی

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 25-Jan-2020

مدھوبنی،(کریم اللہ)، مسٹر شرشت کپل اشوک ڈی ایم مدھوبنی کی صددارت میں جمعہ کو ریلوے اسٹیشن کیمپش مدھوبنی سے قومی یوم دختر 2020 کے موقع پر بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ انعقاد کے تحت پنک واکاتھن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ وکاتھن ریلی کا آغاز ڈی ایم مدھوبنی کے ذریعہ ہری جھنڈی دکھا کر کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی مدھوبنی مسٹر اجئے کمار سنگھ سب ڈویزنل افسر صدر مدھوبنی، مسٹر سنیل کمار سنگھ، سب ڈویزنل پولس افسرصدر مدھوبنی محترمہ کامنی بالا ، ضلع پروگرام افسر، (آئی سی ڈی ایس )، ڈاکٹر رشمی ورماضلع ایجوکیشن افسر ، مدھوبنی، نسیم احمد، سب رجسٹرارمدھوبنی، مسٹر راکیش کمار ضلع پروجیکٹ منیجر مدھوبنی، مسٹر انوگرہ پرساد تگا، مسٹر اسمت پرتیک سنہا، مسٹر انجنی کمار جھا، محترمہ وینا کماری، لیڈیس صلاح کار خواتین ہیلپ لائن مدھوبنی سمیت دیگر افسران اور کافی تعداد میں لڑکیوں نے ریلی میں حصہ لیا۔ پنک واکاتھن ریلی شہر کے ریلوے اسٹیشن کیمپس سے گنگا ساگر چوک ہوتے ہوئے شنکر چوک اور باٹا چوک ہوتے ہوئے نگر بھون مدھوبنی تک نکالی گئی۔ جس میں کافی تعداد میں لڑکیوں کے ذریعہ لڑکیوں کے تئیں عزت اور عام لوگوں میں بیٹوں کے حقوق کے تئیں بیداری لانے کا کام کیا گیا۔ ریلی کے دوران لڑکیوں کے ذریعہ جس گھر میں ہوتا بیٹی کا سمان وہ گھر ہوتا سورگ سمان، ہر بیٹی کی یہی پکار ہمارے جیون میں اب کرو سدھارجیسے نعرہ لگائے گئے۔