اسپرنگ رول بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Jan-2020

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

 تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ

 چکن اُبلی ہوئی ایک پاؤ

 بند گوبھی کٹی ہوئی آدھی

 گاجر اچھی طرح کٹی ہوئی ایک سے دو عدد

 شملہ مرچ کٹی ہوئی آدھی

 نمک حسب ذائقہ

 کالی مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

 ہری پیاز کٹی ہوئی ایک عدد

ہری مرچیں کٹی ہو ئی دو سے تین عدد

 تازہ ہرادھنیا کٹا ہوا آدھی گٹھی

 موزریلا چیز دو سو گرام

 میدہ ایک کھانے کا چمچ

 پانی حسب ضرورت

 رول پٹی حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

ایک برتن میں تیل کو گرم کریں اور اس میں اُبلی ہوئی چکن ،کٹی ہوئی بند گوبھی ،گاجر ،شملہ مرچ،نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔

اب اس میں سویا ساس،ہری پیاز ،ہری مرچیں اور دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اب ایک چھوٹے پیالے میں میدہ اور پانی ڈال کر رولز کا منہ بند کرنے کے لئے پیسٹ بنالیں ۔

اب رول پٹی لے کر اس پر پہلے سے بنایا ہوا آمیزہ رکھیں اور اچھی طرح رول کرلیں۔

تھوڑا سا پیسٹ لگا کر دونوں جانب سے رول کا منہ بند کرلیں۔

اب ان رولز کو اچھی طرح فرائی کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر کڑاھی سے نکال لیں۔گرم اور مزیدار چکن اسپرنگ رولز تیارہیں۔