Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Jan-2020
ویشالی،(شرافت خان)ضلع مجسٹریٹ اودیتا سنگھ کی صدارت میں آج عوامی نمائندوں کے ساتھ 19 جنوری کو منعقد ہونےوالی انسانی زنجیر کی تیاری کیلئے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انسانی زنجیر کا روٹ چارٹ اور ماحول سازی کیلئے ضلع اور بلاک سطح پر ہر روز کچھ نہ کچھ پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ سبھی عوامی نمائندوں سے اس سلسلے میں رائے مانگی گئی عوامی نمائندگان نے انتظامیہ کے ذریعہ کی جارہی کوششوں کی ستائش کی۔ ساتھ ہی غیر مستقل بیت الخلاء کی تعمیر، پینے کاپانی، طبی انتظامات کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ اسکول کے بچوں کے ساتھ گارجین اور تاجروں کو بھی حصہ لینے کامشورہ دیا۔