انوویشن کو ایک قومی تحریک بنایئے: روی شنکر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Jan-2020

نئی دہلی،(یواین آئی) الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی ، مواصلات اور قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے آج یہاں ‘آئی ڈی ایٹ فار انڈیا – کریٹیو سولوشنس یوزنگ ٹیکنالوجی ’ کے موضوع پر قومی چیلنج کے ایک حصے کے طور پر نیشنل شوکیس اور مبارکباد کی تقریب کا افتتاح کیا ۔اس کا انعقاد الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے کیا تھا۔ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 50 اعلیٰ ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے اختراعات کے سلسلے میں جیتنے والوں پر زور دیا کہ وہ انوویشن کو ایک قومی تحریک بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بھارت کو اختراع کے جذبے کی آبیاری کرنی چاہئےاور پسماندہ نوجوانوں کو با اختیار بنانا چاہئےتاکہ اس تحریک سے وزیراعظم کا خواب پورا ہو سکے جو انہوں نے ڈیجیٹل انڈیا کو مثالی نوعیت کی حکمرانی اور قیادت کی خصوصیات کا حامل بنانے کے لئے دیکھا ہے۔مسٹر روی شنکر پرساد نے کہا کہ وزیراعظم نے 2024 تک بھارت کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا عہد کیا ہے۔