آئین بچاؤ فرنٹ کے زیراہتمام غیر معینہ دھرنا جاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

بتیا،(انیس الوریٰ)، بتیا کلکٹریٹ کے پاس دھرنا کی مقام پر منگل کو آئین بچاؤ فرنٹ کے زیراہتمام چوتھے روز غیر معینہ دھرنا دیا گیا۔ دھرنا کی صدارت حسن معاویہ ندوی اور نظامت پارشد شوہر تنظیر عالم عرف بھٹو نے کیا۔ دھرنا میں مختلف کمیونیٹی کے لئے سینکڑوں دانشوران نے مرکزی حکومت کے سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی قانون کی مخالفت کیا۔ دھرنا کو خطاب کرتے ہوئے کئی مقررین نے اسے عوام مخالف اور پاکیزہ آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر ملک کے عام شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بتایا۔مقررین نے واضح طو رپر کہا کہ حکومت جب تک اس سیاہ قانون کو واپس نہیں کرتی اور این آرسی کو لاگو کرنے کی ضد نہیں چھوڑتی اس وقت تک یہ بھوک ہڑتال چلتارہے گا۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ مرکزی سرکار کے ذریعہ لایا گیا یہ قانون ملک کے عام شہریوں کو بے وجہ پریشان کرنے والا ہے۔ جسے ملک کے عوام قطعی برداشت نہیں کریں گے۔ اجلاس کو خطاب کرنے والوں میں خاص طور پر یوگیندر شرما، پروفیسر پرویز عالم، سبودھ مکھیا، اشتیاق احمد روندر کمارآریا، ودیانند شکل ، صادق خان، عبدالستار، فرحان اختر، اروندر کمار روی، سنیل کمار راؤ ، ویندر گپتا وغیرہ شامل تھے۔