آئین مخالف سیاہ قانون CAAنافذ کرنےبعد امت شاہ آگ لگانےوالی ریلی منعقد کررہے ہیں:رگھوونش سنگھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Jan-2020

مظفرپور:(اسلم رحمانی )سی اےاے،این آر سی اوراین پی آر کی حمایت میں ویشالی میں منعقد بی جے پی کی جانب سے امت شاہ کی ریلی کو راجد کے مشہور و معروف سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹررگھوونش پرساد سنگھ نے آگ لگانے والی قرار دیا یا،رگھوونش سنگھ نے اپنی رہائش گاہ مظفرپور میں مکرسنکرانتی کے موقع پر دہی چوڑا کی دعوت کا انعقاد کیا تھا اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سیاہ قانون سی اے اے،این آرسی، اور این پی آر کو آئین مخالف غریب مخالف قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ پر سخت لہجہ میں حملہ کیا اور انہوں نے کہا کہ کہ مودی اور امت شاہ ملک کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں رگھوونش پرساد سنگھ نے امت شاہ پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ گھوم گھوم کر لوگوں کو مشتعل کررہے ہیں انہوں نے مرکزی حکومت پر بے روزگاری اور بھوک مری دور نہیں کرنے کا الزام عائد کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت بس جملہ بازی کر رہی ہے ملک میں بے روزگاری پورے عروج پر ہے منشی اور چپراسی کے لیے گریجویٹ کئے ہوئے تعلیم یافتہ نوجوان درخواست دینے کے لئے مجبور ہیں اس سے ملک میں بے روزگاری کا اندازہ لگایا جا سکتاہے ۔ رگھوونش نے کہا صحاب نظر سے یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ حکومت ہند ایک مخصوص نظریہ کے تحت شہریت ترمیمی قانون(CAA) کے ذریعہ مذہبی بنیادوں پر ہندوستانی عوام کو تقسیم کررہی ہے۔CAAجو شہریت دینے کے لیے ہے،اس سے مسلمانوں کو علاحدہ رکھا گیا ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کی توہین ہورہی ہے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنطم بھی اس سیاہ قانو کی مخالفت کررہی ہے،جب کہ قومی رجسٹر برائے شہریت(NRC)کا نفاذ اگر عمل میں آتا ہے توکروڑوں غریبوں،دلتوں اور مسلمانوں کی شہریت چھن جائے گی۔حکومت ہند نے پہلے مرحلہ میں قومی آبادی رجسٹر(NPR)کے ذریعہNRCنافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے اس موقع پر راجد مظفرپور کے ضلعی صدرمتھلیس پرساد یادو ،ڈاکٹر محمد اقبال سمیع ،راجد مظفرپور ٹاؤن کے متحرک وفعال لیڈر وسیم احمد منا، شبیر انصاری کے علاوہ بڑی تعداد میں راجد کے لیڈران موجود تھے۔