آندھراپردیش ہائیکورٹ کے چار نئے ججس 13جنوری کوحلف لیں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Jan-2020

حیدرآباد(یواین آئی)آندھراپردیش ہائیکورٹ کے چار نئے ججس 13جنوری کوحلف لیں گے۔چار سینئر وکلا کو ہائی کورٹ کے ججس کے طورپرمقرر کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی کورٹ کے ججس کی تعداد بڑھ کر منظورہ تعداد 37ججس کے برخلاف19ہوگئی ہے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے کالیجیم کی سفارش کو منظوری دے دی جس کے ساتھ ہی مرکز نے راو رگھوناتھ راو،بی دیوآنند،ڈی رمیش اور این جئے سوریہ کو ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کے احکام جاری کئے۔یہ تمام نئے ججس،ہائی کورٹ کے پریکٹیسنگ ایڈوکیٹس ہیں۔