آٹا ،دال اور تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Jan-2020

پٹنہ:بڑھتی مہنگائی سے لوگ کافی پریشان ہیں۔ پچھلے 3ماہ میں کرانا سامانوں کی قیمت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ ریفائن اور سرسو تیل میں 20 سے 25 روپے فی لیٹر اور دال میں 30 سے 35 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کھلے آٹے کی قیمت میں 4 سے پانچ روپے فی کیلو اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کاروباریوں کا کہناہے کہ آنے والے دنوں میں اناج کی قیمتوں میںمزید اضافہ ہوسکتاہے۔ اس بیچ لائف بوائے اور لکس صابن کی قیمت میں 8روپے کی کمی آئی ہے۔ خوردہ بازار میں کھلے آٹے کی قیمت میں 4 سے 5روپے فی کیلو تک کااضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر میں آٹے کی قیمت 26 روپے فی کیلو تھی جو اس وقت 30 سے 32 روپے فی کیلو پہنچ گئی ہے۔ پیکٹ بند آٹے کی قیمت میں بھی 10 سے 15 روپے کیا اضافہ ہوا ہے۔خوردہ بازار میں سرسو تیل کی قیمت 110 سے 135 روپے فی کیلو ہوگئی ہے۔ تین ماہ پہلے سرسو تیل کی قیمت 85 روپے سے 100 روپے فی لیٹر تھی۔ وہیں ریفائن تیل کی قیمت 105روپے سے 125 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔