بید رمیں ائرپورٹ کاکام عنقریب مکمل :ڈاکٹر ایچ آرمہادیو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Jan-2020

بیدر۔(افسر علی نعیمی ندوی) بیدر ائرپورٹ کا کام جنگی پیمانے پر چل رہاہے، اس کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت ڈاکٹر ایچ آرمہادیو ڈپٹی کمشنر بیدر نے متعلقہ افسران کو دی ۔ شہر میں واقع ڈپٹی کمشنر دفتر میں ائرپورٹ ترقیاتی کام کاجائزہ کے اجلاس کی وہ صدارت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ راستہ ، الیکٹرانک پارکنگ کا اہتمام سمیت تمام کام دی گئی معیاد میں مکمل ہوجائے۔ ائرانڈیا ائرپورٹ بورڈکے قاعدے کے مطابق تمام کام ہونا چاہیے۔ تمام ضروری دستاویزات ساتھ ہوں۔ آنے والے دنوں میں طیارے لینڈنگ کے لئے کسی بھی قسم کامسئلہ نہ ہواس کاانھوں نے انتباہ افسران کودیا۔ اجلاس میں بیدر اسسٹنٹ کمشنر اکشے شریدھر، بیدر ترقیاتی اسکیم ڈائرکٹر شرن بسپا کوٹیپا گوڑی ، بیدر بلدیہ کے کمشنر بی بسپا، ائرانڈیا ائرپورٹ بورڈ کے سی پٹہ بھی ، کے ایس آئی آئی ڈی سی شامنت ایس ، ماحولیات افسر ایم ا ے منیار، پی ڈبلیو ڈی کے معاون افسرراجیندر اور دیگر موجودتھے ۔