جرائم پیشہ نے ہتھیار کی نوک پر 17 لاکھ لو ٹ کر فرار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Jan-2020

سمستی پور(فیروز عالم )پولس کے تمام دعوؤں کے باوجوب بہار میں لوٹ کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ آج ایک کے بعد ایک ریاست کے 4ضلعوں میں 4لوٹ کے واقعات نے ایک بار پھر پولس کے دعوے پر سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ سب سے بڑی لوٹ کا واقعہ سمستی پور میں ہواجہاںفائنانس کمپنی کے دفتر سے 17 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ یہ واقعہ چک مہیسی تھانہ کے سید پور وارڈ نمبر 13 کا ہے جہاں بھارت فائنانس کمپنی گروپ کا پیسہ جمع کرنے کا بہانہ بناکر دفتر میں داخل ہوگئے اور اس واقعہ کو انجام دیا۔ بتایاجاتاہے کہ 4کی تعداد میںبائیک سوار جرائم پیشے دفتر پہنچے اور لوٹ کے واقعہ کو انجام دیا۔ پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ دوسرا واقعہ پٹنہ کے چت کہراکا ہے جہاں بائیک سوار جرائم پیشوں نے بینک سے لوٹ رہے شخص کو ٹارگیٹ کیا اور 2لاکھ 37 ہزار روپے لوٹ لئے۔ تیسرا واقعہ حاجی پور کا ہے جہاں جرائم پیشوں نے مظفرپور کے ایم پی اجئے سنگھ کے گیس ایجنسی سے دن دہاڑے 70ہزار روپے لوٹ لیئے۔ یہ واقعہ صدر تھانہ کے دگھی علاقے میں ہوا۔