جسم میں پروٹین کی کمی کی علامات کیا ہیں؟

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Jan-2020

واشنگٹن،جرمن نیوٹریشن ایسوسی ایشن نے ایک تحقیق میں کہا کہ جسم میں پروٹین کی کمی عمومی عارضہ ہے اوردرج ذیل علامات سے پروٹین کی کمی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ جسم میں پروٹین کی کمی کی علامات درج ذیل ہیں۔بھوک کا مستقل احساس، پٹھوں کی کمزوری، بالوں کا گرنا،پیر اور بازو اکثر سوج جانا اوربار بار انفیکشن پرٹین کی کمی کی علامات ہیں۔اس کمی کو دور کرنے کے لئیایسوسی ایشن نے تجویز کرتی ہے کہ ایک دن میں ایک کلو کے وزن میں کم سے صفر اعشاریہ 8 سے دو گرام کے درمیان پروٹین خوراک کا حص بنانی چاہیے۔ یوں سمجھ لیں کہ اگرآپ کا وزن 60 کلو گرام ہے تو آپ کو یومیہ 120 گرام پروٹین اپنی غذا میں شامل کرنا چاہیئے۔ پروٹین کے حصول کے لیے گوشت، انڈے،دودھ اور دودھ کی مصنوعات، دالیں، چنیں اور مٹر جیسی غذائیں زیادہ مناسب سمجھی جاتی ہیں۔