رام کرشن مشن آشرم بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے لگاتار کوشاں: ٹیکام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

چھتیس گڑھ/رائے پور(پریس ریلیز)اچھے سماج کیلئے یوتھ اپنی طاقت کا استعمال کریں۔سوامی ویویکا نند کا چھتیس گڑھ سے بھی لگائورہا ہے۔وہ رائے پور کے بوڑھا پارا میں روکے تھے۔ان کے رکنے والےجگہ کو نشان کے طور پربنایا جائےگا۔رام کرشن مشن آشرم ابو جھماڑیوں اور ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے گذستہ 34 سالوں سے لگاتار کامیاب کوشش کیا جا رہا ہے۔اسکول ٹیچر اور ایس سی ، ایس ٹی وزیر ڈاکٹر پریم سائے سنگھ ٹیکام نے اس بات کی جانکاری ویویکا نند جینتی پر قومی یوتھ جشن کے موقع پر نرائن پور رام کشن مشن آشرم میں مہمان خصوصی سے ظاہر کیا۔ڈاکٹر ٹیکام نے کہا کہ یہاں کا یوتھ خود پر یقین کر کے آگے بڑھ رہے ہیں۔اور ایک اچھے سماج کی تعمیر میں اپنی حصہ داری پیش کر رہے ہیں۔حکومت ان کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔ملک میں سوامی ویویکانند کے یوم پیدائش یوتھ ڈے طور پر مناتے ہیںانہوں نے سوامی ویویکانند کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے نوجوانوں سے ان کی باتوں سے سبق لیکر آگے بڑھنے کی صلاح دی۔ڈاکٹر ٹیکام نے کہا کہ یہاں آکر دیکھنے سننے کو ملا کہ آشرم کا کام ابوجھماریا بچوں کو پڑھائی کے ساتھ کھیل قد بھی قومی اور بین الا قوامی سطح پر اپنا اور ضلع کا نام روشن کر رہے ہیں۔بچے یہاں سے اچھی تعلیم لیکر ڈاکٹر اور انجینئر کے ساتھ ضلع اور پولس انتظامیہ میں تعاون پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بستر کے اس علاقے میں ذہانت کی کمی نہیں ہے۔یہاں کے بچے اور نوجوانون میں اچھی صلاحیت ہے بس اسے نکھارنے کی ضرورت ہیں۔اسکول تعلیم وزیر ڈاکٹر پریم سائے سنگھ ٹیکام نے کہا کہ ابوجھماڑ کے سروے اور وہاں کے لوگوں کو زمین کا مالیکانا حق دلانے کیلئے ریاستی حکومت کوشاں ہے۔حکومت کی سمجھ ہے کہ یہاں کے آدیواسی ، جنگلی باشندگان کو زمین کا مالیکانا حق ملے۔انہوں نے کہا کہ راجدھانی رائے پور میں تین روزہ قومی یوتھ ڈے کا انعقاد ہو رہا ہے۔ جس میں ریاست کے مختلف اضلاع کے یوتھ اپنا فن اور ہنر کی نمائش اور اپنی سوچ کو عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ سوامی ویویکانند کی جینتی پر رام کرشن مشن آشرم سے سیکڑوں بچوں نے پربھات پھیری نکالی اور ویویکانند کے بتائے پیغام پیش کیا۔رام کشن مشن آشرم احاطہ میں بچوں کے ذریعہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انہوں نے دلکش پیش کش دیکر لوگوں کا دل جیتا۔پروگرام کو علاقائی ایم ایل اے چندن کشیپ ، آشرم کے سکریٹری سوامی ویاپتانند نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میں نگر پالیکا صدر سونیتا مانجھی ، ضلع انتظامیہ کے افسران ، ٹیچرس ، دانش مند اور کثیر تعداد میں اسکولی بچے موجود تھے۔