روہت بنے دنیا کے 20 ویں نو ہزاری بلے باز

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 20-Jan-2020

ممبئی، (یو این آئی) ہندوستان کے محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما ون ڈے کرکٹ میں نو ہزاری بن گئے ہیں اور یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ دنیا کے 20 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔روہت نے آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں اتوار کو جیسے ہی اپنی اننگز کا چوتھا رنز بنایا ان کے 9000 رن پورے ہو گئے۔ ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت اپنے 224 میچوں میں اس کامیابی پر پہنچے ہیں۔روہت تیسرے سب سے تیز نو ہزاری بنے ہیں۔روہت نے 9000 رنز کے لئے 217 اننگز کھیلیں جبکہ سب سے تیز ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے 194 اننگز اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز نے 208 اننگز کھیلیں۔روہت یہ کامیابی حاصل کرنے والے دنیا کے 20 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ہندستان میں ان سے آگے محمد اظہرالدین (9378)، مہندر سنگھ دھونی (10،773)، راہل دراوڑ (10،889)، سوربھ گانگولی (11،363)، وراٹ کوہلی (اس میچ سے پہلے تک 11،703) اور سچن تندولکر (18،426) ہیں۔