سڑک تحفظ ہفتہ کے موقع پر امبریلا مارچ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

پٹنہ: سڑک تحفظ ہفتہ کے چوتھے دن آج آفات انتظامیہ اتھاریٹی اور کمیونیٹی ٹریفک پولس امبریلا واک فار روڈ سیفٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بڑی تعدا د میں نوجوان اوراین سی سی کے جوانوں نے سڑک تحفظ سے متعلق پیغام لکھے۔ چھاتا لے کر سڑک پر مارچ کیا۔ اس مارچ کواتھاریٹی کے ڈپٹی چیئر مین ویاس جی اور ممبرپی این رائے نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ مارچ بورنگ روڈ چوراہے سے انکم ٹیکس گولمبر ہوتے ہوئے بورنگ روڈ تک پہنچا۔ اس موقع پر ویاس جی نے کہا کہ حادثات میں موت کے لئے سڑک ذمہ دار نہیںلیکن پچھلے سال حادثے میں 7000 لوگوں کی جان چلی گئی۔ اگر ہم پوری ہوشیاری کے ساتھ گاڑی چلائیں تو حادثےسے ہونے والی موت کو ٹالا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوشیاری کے ساتھ گاڑی چلاکر اپنی زندگی کو بچائیں ۔ اس کے لئے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ اس موقع پر اتھارٹی کے رکن پی این رائے نے کہا کہ سڑک تحفظ ہفتہ کے سلسلے میں چلائی جارہی بیداری مہم کامیاب ہے۔ ہم اسے پورے سال چلائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ بیداری سے حادثے سے ہونے والے آفات کوکم کیاجاسکتاہے۔ اس موقع پر بورنگ روڈ چوراہا اوروومنس کالج کے طلبا کے علاوہ نوجوانوں کو محفوظ گاڑی چلانے کا حلف دلایاگیا۔پروگرام میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جیون کمار ، کمیونٹی ٹریفک پولس کے دھیرج کمار بھی شامل ہوئے۔