سڑک چھاپ غنڈوں سے راہگیر پریشان ، لوگوں نے کیا سڑک جام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Jan-2020

بلیا ؍بیگوسرائے :(بی کے گلشن )تھانہ علاقہ میں راہگیروں سے لگاتار ہورہی لوٹ سے ناراض دیہی عوام نے بانس ، بلا لگاکر سڑک کو جام کر پولس کے خلاف ہنگامہ برپا کردیا ۔ واردات بلیا تھانہ علاقہ کے منسیر پور گائوں کی ہے ۔ بتایا جاتاہے کہ بلیا بازارسے واپسی کے دوران منسیر پور گائوں کے کئی لوگوں سے بدمعاشوں کے ذریعہ لوٹنے کی واردات سامنے آئی ہے ۔ دیر شب بھی ایک شخص سے بیس ہزار روپئے چھین لیا گیا وہیںدودھ لے کر جارہے گاڑی کے لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کر گاڑی کے شیشے توڑ دئے گئے ۔ عوام کا الزام ہے کہ اس بلیا بھگت پور سڑک پر برابر بدمعاشوں کے ذریعہ لوٹ کی وارادت کو انجام دیا جا چکا ہے ۔ لیکن بلیا تھانہ پولس کوئی بھی کارروائی نہیں کر تی ہے ۔ پچھلے ماہ بھی پولس کے خلاف لوگوں نے سڑک جام کر اور تھانہ پر ہنگامہ کیا تھا ۔ لیکن اس کے باوجود بھی واردات پر روک نہیں لگی ہے ۔ راہگیروں سے لوٹنے کے خلاف آج پھر دیہی عوام نے منسیر پور بلیاسڑک کو گھنٹوں جام کردیا اور پولس کے خلاف زبردست ہنگامہ آرائی کی گئی ۔ بعد میں موقع پر پہنچی پولس نے لوگوں کو سمجھا کر اور بدمعاشوں کی گرفتار ی کا یقین دلاکر جام کو ختم کروایا ۔