شبانہ اعظمی کی حالت بہتر ، کئی بالی ووڈ ستارے پہنچے اسپتال

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 20-Jan-2020

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی کو ہفتہ کو کار حادثہ میں زخمی ہونے کے بعد پنویل کے ایم جی ایم اسپتال سے دیر رات کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا ۔ وہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی ہے ۔ اسپتال کے ایکزیکٹو ڈائریکٹر اور سی ای او ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے شبانہ اعظمی کی تازہ حالت کی جانکاری دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شبانہ اعظمی کے اہل خانہ کے علاوہ کئی بالی ووڈ ستارے بھی ان کی کیفیت جاننے کیلئے اسپتال پہنچے ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شبانہ اعظمی کی حالت اب مستحکم ہے ۔ وہ اس وقت ڈاکٹروں کی دیکھ ریکھ میں ہیں ۔ اسپتال میں بھرتی شبانہ اعظمی کی حالت جاننے کیلئے کئی بالی ووڈ ستارے بھی وہاں پہنچے ۔شبانہ اعظمی سے ملنے کیلئے پہنچنے والوں میں ان کے شوہر جاوید اختر ، بیٹا فرحان اختر اور بیٹی ضویا اختر کے علاوہ بالی ووڈ اداکار انل کپور ، ان کی اہلیہ سنیتا کپور اور اداکارہ تبو بھی شامل ہیں ۔ فرحان اختر کے ساتھ ان کی گرل فرینڈ شبانی دانڈیکر بھی اسپتال پہنچی تھیں ۔