شکھر دھون نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں پورے کئے 1000 رنز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

ممبئی ،( آئی این ایس انڈیا ) ہندوستانی اوپنر شکھر دھون نے منگل کو ایک خاص کامیابی اپنے نام کر لی اور وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے فارمیٹ میں 1000 رن پورے کرنے والے 5 ویں ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔دھون نے آسٹریلیا کے خلاف ممبئی ون ڈے میں یہ کامیابی حاصل کی۔بائیں ہاتھ کے بلے باز دھون اس ٹیم کے خلاف ون ڈے میں 1000 رنز مکمل کرنے والے 32 ویں کھلاڑی بنے۔ہندوستانیوں میں سچن تندولکر (3077 رن)، مہندر سنگھ دھونی (1660)، وراٹ کوہلی (1727) اور روہت شرما (2047) یہ کانامہ اپنے نام کر چکے ہیں۔34 سالہ دھون نے یہ مقام آسٹریلیا کے خلاف 25 ویں اننگز کے دوران حاصل کیا۔دھون اب تک آسٹریلیا کے خلاف 4 سنچری لگاچکے ہیں۔دھون نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 66 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔اس میچ سے پہلے دھون کے نام 133 ون ڈے میں کل 5518 رنز تھے، جس میں17 سنچری اور 27 نصف سنچریاں شامل ہیں۔