عظیم اتحاد میں سی ایم کے چہرے کو لے کر رسا کشی ،کانگریس نے میراکمار کا نام پیش کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Jan-2020

پٹنہ:بہار میں اسمبلی انتخاب کے نزدیک آتےہی عظیم اتحاد میں وزیراعلیٰ کے چہرے کے سلسلے میں کھیچ تان شروع ہوگئی ہے۔آر جے ڈی کے مطابق تیجسوی یادو عظیم اتحاد کے وزیراعلیٰ کے چہرہ ہیں ، لیکن ایک کو چھوڑ کرکوئی دیگر حلیف پارٹی اسے ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اس بیچ کانگریس بھی سی ایم کی دعویداری کے میدان میں کود گئی ہے۔ پارٹی نے سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار کا نام پیش کرکے نیا دباؤ بنایا ہےاور زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کیا ہے۔