لوہری کا تہوار جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

دیوبند:(دانیال خان)گورودوارا شری گورو نانک سبھا میں لوہڑی کا تہوار جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا گیا ،گروانی کیرتن کے بعد سنگتوں نے لوہڑی(الائو) جلا کراس میں میٹھی ریوڑیاں پھینکی اور لو ہڑی کے گیت گاتے ہوئے ایک دوسر ے کو لوہڑی کی مبارکباد دی ۔گودوارے میں منعقدہ پروگرام میں منندر سنگھ نے گوروانی گاتے ہوئے کہا کہ لوہڑی سردی کے آخری ایام میں منایا جانے والا پنجاب کا روایتی تہوارہے جوہر سال 13 جنوری کو منایا جاتا ہے ۔نئی شادی اور بچے کی پیدائش والے گھر میں یہ تہوار اور بھی خوشی کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔اس دوران سنگتوں کو مکی ،ریوڈی،گڈ اور مونگ پھلی کی شیرنی تقسیم کی گئی ،پروگرام میں سردار اندر پال سنگھ سیٹھی ،دلباغ سنگھ،شیام لال بھارتی ،و جے گردھر ، چر ن سنگھ ،سچن،بلدیپ سنگھ ،جگ پریت سنگھ،گلشن چھابڑا ، ترلو چن سنگھ،بلونت سنگھ،گرجوت سنگھ، راکپال ،پرنس، سند یپ ،ہرش،اجے ،راجیو ،بٹواور من دیپ سنگھ وغیرہ موجود تھے ۔