مالیرکوٹلہ میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، لدھیانہ سے بھی جتھہ پہنچا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Jan-2020

مالیرکوٹلہ ( ظہور) سی ئی اے ملک کے آئین کو توڑنے کی سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار آج یہاں صاحبزادہ ندیم انوار خان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے کیا ، انہوں نے کہا کہ اب ملک کی عوام جاگ چکی ہے اور کسی کی بھی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائیگی ، نائب شاہی امام نے کہا کہ جنرل ڈائر کی طرح عوام سے بات کرنے والے شایدیہ بھول گئے ہیںکہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا لوک تنترک دیش ہے یہاں کسی کی من مرجی نہیں چل سکتی ،انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ شاہد کسی خام خیالی میں ہیں کہ یہ احتجاج صرف مسلمان کر رہے ہیں ایسا ہرگز نہیں زمین کی حقیقت بتا رہی ہے کہ اس کالے قانون کے خلاف ملک کی تمام اقوام اب میدان میں ہیں ، نائب شاہی امام نے کہا کہ کالا قانون بلدنے کی بات اب کچھ دن کی رہ گئی ہے کیونکہ اب سرکار بدلنے کی بات ہو گی ، انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین کوئی بھی پارٹی اقتدار میں آنے کے باوجود بدل نہیں سکتی،یہ ہامرے وطن کی بنیاد ہے جسے آر ایس ایس کی سوچ توڑنا چاہتی ہے ، نائب شاہی امام نے کہا کہ کل تک اقلیتوں کا گھوس پیٹھیا بتانے والے ہوم منسٹر اب سی اے اے پر صفائی دیتے پھر رہے ہیں ، یہ عوام کی طاقت ہی ہے کہ دھمکیاں دینے والے اب گلی گلی جا کر سی اے اے پر صفائی دیتے پھر رہے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا کہ یہ احتجاج جاری رہینگے ، اور تمام اقوام کا ساتھ کوئی سازش توڑ نہیں سکتی ، صاحبزادہ ندیم انوار خان نے کہا کہ مودی حکومت کے کالے قانون کے خلاف ہر خاص و عام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے ، مودی سرکار اور عوام کو اب اور گمراہ نہیں کر سکتی ، قابل ذکر آج لدھیانہ سے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی اپنے رفقاء کے ساتھ مالیرکوٹلہ میں لگاتار چل رہے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے کے لئے آئے تھے ، انہوں نے سرہندی گیٹ پر احتجاجی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مسلمانون سے اپیل کی کہ این سی آر اور سی اے اے کے نقصانات سے اپنے دیگر اہل وطن کو مطلع کریں اور یہ بات ہر خاص و عام کو بتائیں کہ اگر اس کالے قانون کو رد نہ کیا گیا تو انیوالا وقت میں دیگر اقوام کے ساتھ اہل اقتدار اس سے برا سلوک کریں گے ، اس موقعہ پر شہر کے دیگر معززین نے بھی خطاب کیا ۔