محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ ‘ضلع انتظامیہ ‘محکمہ نقل و حمل اور محکمہ پولیس کے اشتراک سے 31ویں روڈ سیفٹی اجلاس کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Jan-2020

بیدر۔(امین نواز)محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ ‘ضلع انتظامیہ ‘محکمہ نقل و حمل اور محکمہ پولیس کے اشتراک سے نوآباد کے آیوشمان کنونشن ہال میں 31ویں روڈ سیفٹی اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈی ایس پی مسٹر بسواراج ہیرا نے کہا کہ آبادی دن بدن بڑھتی جارہی ہے موٹر گاڑیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ‘حادثات بڑھ رہے ہیں ‘حادثات کو روکنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا‘لہذا سڑک پر موٹر گاڑی چلاتے وقت محتاط رہیں‘ سڑک کے اصولوں پر عمل کریں ‘ہم جو سڑک پر چلتے ہیں اس پر غلط طریقہ سے موٹر گاڑی نہ چلائیں ۔فلمیں دیکھ کر موٹر گاڑیوں کو چلانے کی غلطی نہ کریں اس سے جانی نقصان ہوگا‘آئے دن ایسے کرتب باز حادثات کا شکار ہور ہے ہیں ۔ٹریفیک قوانین پر سختی سے عمل کیاجانا چاہئے ۔ اس موقع پر محمد ظفر نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے نوجوان طلباء اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے حادثات سے محفوظ رہیں ‘نو جوان قوم کا مستقبل ہوتے ہیں حادثوں میںان کی قیمتی جانوں کا اتلاف انتہا ئی تشویش کا باعث ہے ۔اس پروگرام میں پولیس سکریٹ ڈپارٹمنٹ سر کل شریکانت اللہ پورے‘پروفیسر سنگوڈ امرناتھ فرسٹ گریڈ کالج ‘سدرشن جادھؤ ‘ریجنل ٹرانسپورٹ محکمہ کا اسٹاف اور فرسٹ گریڈ کالج کے طلباء موجود تھے۔