مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے دفتر میں والہانہ استقبال

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

ممبئی (پریس ریلیز) مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی علاقہ مالیگائوں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے کامیاب ہونے وا لے مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی (صدر جمعیۃعلماء شہر مالیگائوں ) آج 2بجے دن جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر دفتر واقع اما م باڑہ ، ممبئی میںتشریف لائے،جہاںذمہ داران جمعیۃ نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔مفتی محمد اسماعیل قاسمی (ایم ایل اے،ایم آئی ایم پارٹی)نے کہا کہ عوام نے جس امید کے ساتھ مجھے الیکشن میں کامیاب کیا ہے ،میں ان کی امیدوں پر کھرا اتر نے اور اپنی ذمہ داریوں کوپوراکرنے کی ہر ممکن کو شش کروں گا۔ گلزار احمد اعظمی ( سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء مہا راشٹر)نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ ملت کی خدمت کریں گے۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے گزشتہ دنوں حکومت مہاراشٹر کے اقلیتی شعبہ کی جانب سے قاضیوں اور نکاح خوانوں کی تقرریوں، نکاح کے فارم،عقد نکاح کا صداقت نامہ پر مشتمل جاری کئے گئے جی آر میں موجود شقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر، مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر،گلزار احمد اعظمی سکریٹر ی قانو نی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء مہاراشٹر ، مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر موجود تھے۔