نتن گڈکری نے سڑکوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-Jan-2020

نئی دہلی،(یواین آئی) سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز درمیانی ، چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سڑکوں پر چلنے والے تمام افراد کے لئے سڑکوں کو محفوظ بنانے کے اپنی وزارت کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سڑکوں کو محفوظ ترین بنانے میں ہاتھ بٹانے کے لئے ہرایک کی حوصلہ افزائی کرنے کی غرض سے سڑکوں کو محفوظ بنانے سے متعلق مختلف بیداری سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر سماج اور شراکت داروں کو شامل کرکے سڑک پر ہونے والے مہلک حادثات کو کم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی۔ روڈ سیفٹی اسٹیک ہولڈر میٹ سے خطاب کرتے ہوئےا ٓج یہاں وزیر موصوف نے تقریب میں موجود طلبا کی کثیر تعداد سے ملک کے نوجوانوں کے طرز عمل میں تبدیلی لانے کی غرض سے روڈ سیفٹی کا برانڈ امبیسڈر بننے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ سڑک حادثہ میں سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہوتے ہیں۔مسٹر کڈگری نے کہا کہ ان کی وزارت نے آئی آئی اے ڈی پروجیکٹ شروع کیا ہے اس سے نہ صرف دنیا میں رائج بہترین طریقہ کار پر تجزیہ کی صلاحیتوں میںاضافہ ہوگا بلکہ ان سے متعلقہ سڑک اتھارٹی کے ذریعہ حادثات کا شکار ہونے والے علاقوں میںکئےجانے والے بہترین /اصلاحی اقدامات کے لئے جمع کئے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر ان کا تجزیہ لینے میں بھی مدد ملےگی۔ انہوں نے کہا کہ حادثات سےمتعلق اعدادوشمار یکجا کرنے کے لئے مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس محکموں کوتقریباً 3 ہزار ٹیبلیٹس مہیا کرائے جائیں گے۔