نربھیا:اندراجے سنگھ کی اپیل کی بی جےپی نے کی مذمت

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 20-Jan-2020

نئی دہلی ،(یواین آئی)بھارتیہ جنتاپارٹی نے نربھیا معاملہ کے گنہگاروں کی سزا معاف کرنے کی سینئر وکیل اندراجے سنگھ کی اپیل کی سخت مذمت کرتے ہوئے اتوار کوکہاکہ ملک کا ہر شہری مجرموں کوسزا دیے جانے کے حق میں ہے ۔پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری سروج پانڈے اور بی جےپی کی دہلی شاخ کے سربراہ منوج تیواری نےیہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ محترمہ جے سنگھ نے نربھیاکی ماں سے اس معاملہ کے مجرموں کی سزا معاف کرنے کی اپیل کی ہے ،جس کی وہ مذمت کرتی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ نربھیا معاملہ انتہائی حساس اور جذباتی ہے اور نربھیا کاخاندان مجرموں کوسزا دینے کے حق میں ہے ۔انھوں نےمحترمہ جے سنگھ پر عام آدمی پارٹی سے قریب ہونے کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ انھیں سزا معاف کرنے کی اپیل سے پہلے ہزاروں بار سوچنا چاہئے تھا۔