نقلی وزہریلی شراب تیار کرنے والوں کا ہوگا چہرہ بے نقاب :ایس پی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Jan-2020

16مین پوری : (حافظ محمد ذاکر) نقلی وزہریلی شراب تیار کرکے عام لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کر نے والے شراب فروشوں کا انکشاف،مین پوری کے پولس سپرنٹنڈٹ اجے کمار کی پولیس ٹیم نے گینگ سربراہ کو کیا گرفتارکیا ہے،شراب مافیا ویربھن سنگھ ایکاری گاؤں کا رہنے والا ہے،اس کے اور اس کی اہلیہ کے نام سے شراب کے 3؍لائسنس کے معاہدے ہیں،اس نے اپنے بیٹے ششی کانت کو بھی اسی کاروبار میں شامل کرلیا ہے، وہ غیر ریاستوں سے شراب لا کر اس کے ریپر کو تبدیل کرکے، پھر پانی، چینی، کیمیکل، یوریا وغیرہ ڈال کر بڑی مقدار میں شراب تیار کرتا تھا ،اورکرینہ’، ‘فائٹر’ وغیرہ برانڈکے نام سے فروخت کیا کرتا تھا ،اس طرح ایک بڑی رقم کما رہے تھے ، لیکن ایس پی اجے کمار کے ذریعہ شروع کردہ حالیہ متحرک دستہ کو ایک عوامی شخص نے شراب مافیاکے سارے خفیہ راز پولس کے سامنے منکشف کر دئے جس کے بعد ایس پی نے اپنی خاص پولس ٹیم بھیج کر اس موت کے سودا گر کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، ویربھان سنگھ کو موقعہ سے گرفتار کر لیا گیا ، اس کے دونوں ساتھی پولس کی حراست میں آنے سے قبل ہی فرار ہو گئے ،موقعہ سے ہزاروں ڈھکن، ہزاروں ریپر، متعدد کلوگرام یوریا، کیمیکل وغیرہ برآمد ہوئے ہیں،بقیہ لوگوں کی گرفتاری کے لئے پولس ٹیم کو متحرک کر دیا گیا ہے ،نیز ویر بھان کے سرکاری شراب ٹھیکہ ( معاہدے )کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ اسے منسوخ کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں جب پوچھا گیا تو 2011 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر اور مین پوری کے موجودہ ایس پی، اجے کمار نے کہا کہ مین پوری پولیس عام لوگوں کے تحفظ اور خدمات کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے ،جو لوگ عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ کررہے ہیں ان پر پولس مزید شکنجہ کسے گی ،کسی بھی حال میں ایسے لوگوں کو معاف نہیں کیا جائیگا ،ایسے لوگ چاہیں کسی بھی سیاسی دل کے ہوں چاہیں کتنی ہی طا قت والے ہوں ،پولس سختی سے پیش آئیگی، قانون کے دائرے میں رہ کرپولیس انہیں ان کی اوقات کا آئینہ دکھا کر ہی دم لے گی۔