نم آنکھوں کے ساتھ مشہور عالم دین مولانا صغیر احمد رحمانی صاحب سپرد خاک

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 28-Jan-2020

ہندوستان کے مشہور عالم دین جامعہ رحمانی کے استاذ حدیث آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن تاسیسی امارت شرعیہ کے رکن شوریٰ اور کئی اداروں کے سرپرست حضرت مولانا صغیر احمد صاحب نوراللہ مرقدہ کا نماز جنازہ آج بعد نماز عصر محرم پور بگھیلی کے وسیع عریض عیدگاہ میدان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی علمی و سیاسی وسماجی شخصیتوں کی بڑی تعداد نے خراج عقیدت پیش کیا اور نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا نماز جنازہ میں پورے بہار سمیت جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کے ایک مؤقر وفد کے ساتھ حضرت مولانا مفتی جمیل احمد قاسمی صاحب نے شرکت کی اور حضرت کی نماز جنازہ پڑھائی اور مولانا صاحب کے حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ حضرت مولانا صاحب کی شخصیت محتاج تعارف نہیں آپ نہایت خلیق ملنسار شخصیت کے حامل تھے آپ نے تقریباً چالیس سال تک جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں اپنی خدمات انجام دی اور جامعہ رحمانی کے علمی کارناموں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا نیز حضرت امیر شریعت مولانا منت الله صاحب رحمانی نوراللہ مرقدہ کی ذہنی اور دماغی فکر یوں کہا جائے کہ فکر منت کوزمین پر اتارنے میں اہم کردار ادا کیا آپ متعدد دینی وملی اداروں سے وابستہ تھے آپ کا تعلق کئی اداروں سے تھا حضرت مولانا صاحب کی صلاحیت اور لیاقت کے قدر داں حضرت مولانا منت الله رحمانی صاحب رحمۃاللہ علیہ بھی تھے چنانچہ جب انہوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کا قیام عمل میں لایا تو مولانا کا نام سرفہرست رکھا اور مولانا نے مسلم پرسنل لا بورڈکو تنظیمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیااور مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کو آپ سے قلبی لگاؤ تھا آپ کے انتقال پر حضرت امیر شریعت نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور تعزیت کی ہے فلاح ملت ڈپرکھا کے جنرل سکریٹری مولانا نیاز احمد قاسمی صاحب نے اپنے قلبی دکھ کا اظہار کرتے ہوے فرمایا کہ ایسی شخصیتیں بڑی مشکل سے پائی جاتی ہیں حضرت مولانا ہندوستان کے ان عظیم اساتذہ کرام میں شمار ہوتے ہیں جن کے علم وفن اور صلاحیت کا صرف طلبہ ہی نہیں بلکہ اکابرین علماء بھی قدر کیا کرتے تھے آپ کا انتقال ملک و ملت کےلئے عظیم خسارہ ہے نماز جنازہ میں شریک جامع مسجد مونگیر کے امام مولانا عبداللہ بخاری نے کہا کہ آپ کا بدل جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کو نہ ملا ہے نہ سکے گا آپ کے خدمات کو جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیرکبھی فراموش نہیں کرے گی