نوجوانوں نے مشترکہ طور پر مزاحمتی اجلاس کا انعقاد کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Jan-2020

سمستی پور(فیروز عالم)سی اے اے ،این پی آر ،این آر سی کو لیکر سمستی پور شہر کے دھرم پور محلہ کے قریب ایم ایل اے کی رہائش گاہ سے متصل صحن میں بعد نمازِ جمعہ نوجوانوں نے مشترکہ طور پر ایک بڑی مزاحمتی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ملک ہندوستان کے نامور یونیورسٹیوں کے طلبہ یونینوں کے لیڈر سماجی کارکن، ندیم خان (جے این یو) ، مشکور احمد عثمانی ، چندا یادو ، (جے ایم آئی) ، آصف اقبال (جے ایم آئی) ، سعید الاسلام، فیض احمد (طلبہ لیڈر) نور الضحیٰ مانو وغیرہ نے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے،اس موقع پر مقررین نے سی اے اے ، این پی آر ،اور این آر سی کے بارے میں تفصیلی طور پر روشنی ڈالی، مقررین نے کہا کہ مرکز کی موجودہ حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے ، کالے دھن کو واپس لانے ، ملک کو معاشی محاذ پر آگے لے جانے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی ، لیکن اقتدار پر قبضہ ہوتے ہی ملک میں ہندو مسلم کو لڑانے، معاشرے کو تقسیم کرنے والے سیاہ قانون نافذ کر کے ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں،مقررین نے زور دیکر کہا کہ ہم ہندو اور مسلمان مل کر رہیں گے اور تباہ کن طاقت کو ختم کریں گے،اس موقع پر ایڈوکیٹ انظار الحق سہارا،حسیب احمد ، یاور مظہر ، منو پاسوان ، وشال سمراٹ ، پروفیسر نورالاسلام اشرف ، پرتیک گوتم، شارق ابراہیم ، عارف امام ، ابو تنویر ، ستیش یادو ، امردیپ کمار ، شاد احمد ، سید جمشید عادل سونو ، گوتم کمار ، رنجن کمار ، توقیر اختر ، فیصل عالم منو وغیرہ نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر ضلع کے سیکڑوں مرد و خواتین موجود تھیں،