وراٹ، روہت دو سرفہرست مقامات پر برقرار، بمراہ نمبر 1 بولر

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 21-Jan-2020

نئی دہلی، (یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما پیر کو آئی سی سی کی تازہ جاری ون ڈے رینکنگ میں بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست دو مقامات پر برقرار ہیں اور گیند بازوں میں ہندوستان کے ہی جسپريت بمراہ اپنے نمبر ایک مقام پر بنے ہوئے ہیں۔ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو بنگلور میں تیسرا ون ڈے جیتنے کے بعد تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ہے جس میں وراٹ مین آف دی سریز بنے تھے۔ روہت بنگلور میں فیصلہ کن میچ میں 119 رنز کی سنچری اننگز کھیل کر مین آف دی میچ بنے تھے۔ اس کے بعد جاری ون ڈے رینکنگ میں ہندستانی کپتان وراٹ 886 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک ون ڈے بلے باز ہیں جبکہ ٹیم کے نائب کپتان روہت 868 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں ۔وراٹ کو دو درجہ بندی پوائنٹس کا جبکہ روہت كوتین پوائنٹس کا فائدہ پہنچا ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست 10 میں ہندوستان کا دیگر کوئی بلے باز نہیں ہے۔ تیسرے مقام پر پاکستان کے بابر اعظم، چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسس اور پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر ہیں۔اوپننگ آرڈر کے دیگر ہندوستانی بلے باز شکھر دھون کو بھی فائدہ پہنچا ہے جو سات مقام اٹھ کر 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اگرچہ وہ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلور میں کھیلنے نہیں اترے تھے۔ فیصلہ کن ون ڈے میں دھونی کی جگہ اوپننگ کیلئے اترے لوکیش راہل نے 21 مقامات کی چھلانگ لگائی ہے جو 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔گیند بازوں میں فاسٹ بولر جسپريت بمراہ نے چوٹ سے نجات حاصل کرنے کے بعد زبردست واپسی کی اور ون ڈے رینکنگ میں 764 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پر برقرار ہیں۔ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ہیں۔ افغانستان کے مجیب الرحمن تیسرے، جنوبی افریقہ کے كیگسو ربادا چوتھے نمبر پر پہنچے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنزکھسکر پانچویں نمبر پر ہیں۔ہندستانی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ دو مقام کی بہتری کے ساتھ گیند بازوں میں 27 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے سیریز میں چار وکٹ نکالے تھے اور دو اننگز میں 45 رنز بھی بنائے۔ جڈیجہ کو آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی چار مقامات کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 229 رنز کے ساتھ سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے اور بیٹنگ رینکنگ میں چار مقامات کی بہتری کے ساتھ 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر بھی ایک مقام اٹھ کر چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ کپتان آرون فنچ 10 ویں نمبر پر ہیں ۔