ویشالی میں 17اور رکسول میں 8لاکھ روپے کی لوٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Jan-2020

ویشالی: ریاست میں لوٹ کاواقعہ کم نہیں ہونے کا نام نہیں لے رہا ہیں۔ آج ویشالی اور رکسول میں جرائم پیشوں نے لوٹ کے واقعہ کو انجام دیتے ہوئے بالترتیب 17 اور 8لاکھ روپے لوٹ لئے۔ پہلا واقعہ ویشالی ضلع میں پیش آیا ۔ جہاں جرائم پیشوں نے اسلحے کے نوک پر 14 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بتایاجاتاہے کہ جرائم پیشوں نے کوریر دفترمیں داخل ہوکر ملازمین کو یرغمال بنالیا اور لاکھوں روپے لوٹ کر آرام سے نکل گئے۔ یہ واقعہ انجام نگر تھانہ علاقےمیں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔اور ویشالی میں ہی سائیں پٹرول پمپ سے 3لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگیا۔ وہیں دوسرا واقعہ مشرقی چمپارن میں پیش آیا جہاں رکسول میں جرائم پیشوں نے ایک تاجر سے 8لاکھ روپے لوٹ لئے۔ پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔