کارن فلیکس چکن نگٹس بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Jan-2020

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

 اجزاء

 چکن(بون لیس) 300گرام

کارن فلیکس دو کپ

 لہسن پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

 لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

 زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

 سرکہ دوکھانے کے چمچ

 انڈے چار عدد

 کارن فلور ایک کپ

 تیل حسب ضرورت

 نمک حسب ضرورت

تیار کرنے کی ترکیب

ایک چوپر میں کارن فلیکس،لہسن پاؤڈر،زیرہ پاؤڈر،لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر چورا کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اب بون لیس چکن کے کیوبز کاٹیں اور ان پر لہسن پاؤڈر ،سرکہ اور نمک لگا کر رکھ دیں۔

پھر چکن کے ٹکڑوں کو کارن فلور میں لگائیں۔انڈوں میں ڈیپ کریں۔اس کے بعد کارن فلیکس کے مکسچر میں لگا کر ڈیپ فرائی کرلیں۔