کلکتہ میں ڈگ وجئے سنگھ سے چھاتر پریشد کا وفد سے ملاقات

Taasir Hindi News Network | Uploaded on 21-Jan-2020

کولکاتہ (محمد نعیم) سوموار کو کلکتہ کے دورے پر آئے راجیہ سبھا کے رکن ڈگ وجئے سنگھ سے چھاتر پریشد کا ایک وفد ان سے ملاقات کی اور این آر سی سے متعلق انہیں بنگال کے حالات سے آگاہ کیا۔ شہر نشاط کے قلب میں واقع پانچ ستارہ ہوٹل گرانڈ اوبرائے میں شامل این ایس یو آئی کا قومی نمائندہ سنجے شاہ، چھاتر پریشد کے ریاستی صدر سوربھ پرساد، ہوڑہ ضلع کانگریس سیوا دل کے جنرل سیکریٹری امن شریواستو اور پردیش کانگریس یوتھ کے صدر شاداب خان نے انہیں پھولوں کا گلدستہ دے کر والہانہ استقبال کیا۔